پاک فوج کے جوان کی سرحد پر افطاری سے قبل دعا کرتے ہوئےتصویروائرل

قوم کی سلامتی کی خاطر اپنوں سے دور سرحدوں پر تعینات جوانوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

ایف سی نارتھ کا سپاہی افطار کے وقت سرحد کی حفاظت کر رہا ہے۔افطار سے قبل کا یہ منظر جذباتی اور دل کو چھو لینے والا قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کی بڑی کارروائی،افغان طالبان پوسٹ چھوڑ کر فرار، بھاری اسلحہ برآمد

تصویر میں اہلکار سادہ انداز میں افطار کی تیاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس منظر نے وطن کے محافظوں کی قربانیوں اور فرض شناسی کو اجاگر کیا ہے۔

فغان رجیم کو اندازہ نہیں کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے۔ سرحد پر کھڑے پاک فوج کے جوان مادر وطن کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان کی کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کو مذاکرات کی پیشکش، عالمی میڈیا

کسی سے ڈرنے والے نہیں، بھارتی اشارے پر ہم سے پنگا لینے والوں کو یہ پنگا بہت مہنگا پڑے گا۔ فوجی جوان کا عزم
مارے بہادر جوانوں نے افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے کہا کہ “افغان طالبان سن لو! ہم تمہیں بھرپور جواب دے کر دکھائیں گے کہ تم کس سے ٹکرائے ہو.

افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا ہے، اسی طرح ہم آئیں گے اور کابل کو بھی فتح کر لیں گے پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ تم نے ہم سے کیسے پنگا لیا ہے۔

پاکستان کی غیور سیکیورٹی فورسز افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف فوری اور فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں.

Scroll to Top