ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت کا یکم مارچ سے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ، پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ۔

آئل انڈسٹری نے مجوزہ نرخوں سے متعلق ورکنگ پیپر اوگرا کو ارسال کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع کیلئے ہردم تیار ہیں،وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ورکنگ پیپر کل حکومت کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ حکومت ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

اگر ٹیکسز اور لیوی میں اضافہ کیا گیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں جبکہ ٹیکسز اور لیوی میں کمی کی صورت میں قیمتوں میں اضافہ کم یا قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عزت کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، ظہیر بابر سدھو

کل 28 فروری کی رات بارہ بجے، یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونےکا امکان ہے۔

ذمہ دار ذرائع بتا رہے ہیں کہ کل شب 12 بجے پیٹرول کی قیمت 4 روپے58 پیسے فی لیٹر بڑھائی جا سکتی ہے۔

ڈیزل ک یقیمت بھی 4 روپے73 پیسےفی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تیل6 روپے88 پیسےفی لیٹر مہنگا ہونےکا امکان ہے اور لائٹ ڈیزل آئل 5 روپےفی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

Scroll to Top