اسلام آباد:سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک کا کہنا ہے کہ اگلے 72گھنٹے طالبان پر بہت بھاری گزریں گے۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک نے ہمیں کچھ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ اگلے ایک سے دو گھنٹوںکے درمیان پاکستان ردعمل میں فضائی رسپانس دیا جائیگا جس میں ڈرونز بھی ہوں گے اور طیارے بھی استعمال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان ترجمان دوبارہ جنگ شروع کرنے کا دعویٰ کرنے کےبعد ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے بھگوڑا ہو گیا
یاد رہے کہ افغان طالبان کی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان نے سخت فضائی کارروائی اور سرحدی جھڑپوں کا بھی بھرپور جواب دیا ہے ، ایئرسٹرائیکس اور سرحدوں پر طالبان کی گولہ بازی کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
یاد رہے رات سے جاری کارروائی میں ابھی تک افغان طالبان رجیم کے 133 خارجی ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا دندان شکن جواب جاری، شوال سیکٹر اور انگور اڈہ پر بھی متعدد پوسٹیں تباہ، ایک پر قبضہ
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ افغان طالبان رجیم کے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔
عطااللہ تارڑ مزید کہا کہ جوابی کارروائیاں جاری ہیں، ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔




