افغان طالبان بوکھلاہٹ کا شکار، وزارت دفاع میں اندرونی لڑائی کی اطلاع

افغان طالبان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور افغان میڈیا کے مطابق ہی وزارت دفاع کے اندر اندرونی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔

افغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق  کابل میں پاکستان کے حالیہ فضائی حملوں کے بعد مبینہ طور پر افغان طالبان حکومت کی وزارت دفاع کی عمارت کے اندر اندرونی لڑائی چھڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ، قندھار اور پکتیا میں فوجی تنصیبات تباہ، طالبان رجیم کی خوارج کو پہاڑوں پر چھپنے کی ہدایت

افغان طالبان ملوث گروہوں اور ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے اور ابھی تک 133 طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے 133 خارجی ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دشمن کے دفاعی اہداف کو تباہ کیا گیا ہے۔ مزید ہلاکتوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

آپریشن کے دوران افغان طالبان کی 27 پوسٹیں تباہ کی گئی ہیں اور 9 پوسٹوں پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو فتح کرکے قومی پرچم لہرادیا

علاوہ ازیں دشمن کے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرزاور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

 

Scroll to Top