وزیر دفاع

صبر کا پیمانہ لبریز ،اب کھلی جنگ ہے، دما دم مست قلندر ہو گا، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہماراصبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔ اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہوگا۔ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہوئی،ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتے ہیں۔

رات گئے ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے کہا کہ نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ہوگا اور طالبان افغان عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن پہ توجہ مرکوز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج ہمہ وقت تیار،دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، وزیراعظم

مگر طالبان نے افغانستان کو ھندوستان کی کالونی بنا دیا۔ ساری دنیا کے دہشتگردوں کا افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دہشتگردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان نے اپنے عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیاہے اور خواتین کو جو حقوق اسلام دیتا ہے وہ چھین لئے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعہ حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں۔ بھر پور سفارت کاری کی۔ مگر طالبان ہندوستان کی پراکسی بن گئے

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آج جب پاکستان کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، الحمداللہ ہماری افواج اسوقت فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں۔

ماضی میں پاکستان کا کردار مثبت رہا ہے،50لاکھ افغانیوں کی 50سال سےمہمان نوازی کی۔ آج بھی ہماری سر زمین پر افغان لاکھوں کی تعداد روزی کما رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںپاک فوج کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 72 خارجی ہلاک، 120 زخمی،16پوسٹیں تباہ،7 پر قبضہ

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔ اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے۔ اب دما دم مست قلندر ہو گا۔ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہوئی،ہم تمہارےہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتے ہیں۔ اللہ اکبر

Scroll to Top