کابل ، قندھار اور پکتیا میں فوجی تنصیبات تباہ، طالبان رجیم کی خوارج کو پہاڑوں پر چھپنے کی ہدایت

افواج پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی کابل ، قندھار اور پکتیا میں اہم ملٹری تنصیبات کو موثر فضائی حملوں میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہ تازہ ترین پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے دوران کابل میں 2بریگیڈ ہیڈ کوارٹر،قندھار میں فضائی حملے کے دوران ایک کور ہیڈ کوارٹر اور ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج ہمہ وقت تیار،دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، وزیراعظم

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے فضائی حملوں کے دوران قندھار میں ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیس ، پکتیا میں بھی کور ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا

ادھر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر افغان طالبان نے وائرلیس پر خواج کو بھاگنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

طالبان نے تاریخی شکست کھانے کے بعد میدان سے بھاگ کر ہمیشہ کی طرح پھر سے بزدلی کی تاریخ رقم کردی، طالبان کمانڈران کی جانب سے دہشت گردوں کو میدان چھوڑ کر بھاگنے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

وائرلیس پر طالبان کی جانب سے خوارج کو دیئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے ہماری پوسٹیں تباہ ہو گئی ہیں اور ساتھی مارے گئے ہیں، بچ کر رہو،پہاڑوں میں چھپ جائو ،جہازوں سے بھی بمباری ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی کارروائیوں میں افغان طالبان رجیم کے 72 خارجی ہلاک، 120 زخمی،16پوسٹیں تباہ،7 پر قبضہ

تاریخ گواہ ہے یہ لوگ بزدلوں کی طرح عورتوں کے لباس میں خودکش ہی کرسکتے ہیں مردوں کی طرح مقابلہ کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔

Scroll to Top