وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق پاک فوج کے افغانستان کیخلاف جوابی آپریشن میں افغان طالبان رجیم کے 133 خارجی ہلاک اور 200سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ افغان طالبان رجیم کے دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز، دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز اور 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔
عطااللہ تارڑ مزید کہا کہ جوابی کارروائیاں جاری ہیں، ہر جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
آپریشن غضب للحق، صبح 3:40، 27 فروری 2026
▫️ افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ہونے کی تصدیق، 200 سے زائد زخمی۔ کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جس میں مزید ہلاکتوں کا امکان ہے۔
▫️ افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ…— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 26, 2026
قبل ازیں سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ نواپاس سیکٹر میں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ بھرپور اور منظم آپریشن کے نتیجے میں مخالف عناصر پسپا ہو گئے اور کئی خوارج جہنم واصل ہوئے۔
ادھرافغان طالبان تاریخ میں بزدلی کی ایک اور تاریخ رقم کردی، سکیورٹی فورسز نے طورخم سے 4 افغان طالبان کو گرفتار کرلیا جن کو ان کے ساتھ چھوڑ کر فرار ہوئے، گرفتار ہونے والے چاروں کارندے سکیورٹی فورسز کے سامنے رونے لگے۔
ادھرسکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد پر پاک فوج نے افغان طالبان کو شکست ِ فاش دیتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قومی پرچم لہرا دیا ۔
پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے کہا کہ افغان طالبان سن لو ہم تمہیں بھرپور جواب دے کر دکھائیں گے کہ تم کس سے ٹکرائے ہو۔
فوجی جوان نے کہا کہ افغان طالبان کی پوسٹ کو فتح کر کے پاکستان کا پرچم لہرا دیا ہے ، اسی طرح ہم آئیں گے اور کابل کو بھی فتح کر لیں گے پھر تمہیں پتہ چلے گا کہ تم نے ہم سے کیسے پنگا لیا ۔
پاک فضائیہ کی جانب سے کابل سمیت افغانستان کے کئی صوبوں میں فضائی کارروائی کی بھی کی گئی ہے اور دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو اڑا دیا گیا ہے۔




