پاک فوج اور پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی پر طالبان کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ کارروائی میں افغان وزیر تعلیم ندامحمد ندیم ہلاک ہو گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے وزیر ندا محمد ندیم اس وقت پاکستانی فضائی حملے میں مارے گئے جب وہ اسپن بولدک کے قریب فورسز کو متحرک کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ افغان طالبان نے بھارت کی ایما پر پاکستان پر حملہ کیا ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور اب تک 58طالبان کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے اور 100 سے زائد زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا آپریشن غضب للحق،58 افغان خارجی جہنم واصل، 100سے زائدزخمی،12پوسٹیں مکمل تباہ ،5 پر قبضہ
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک بڑا ایمونیشن ڈپو، 3افغانی بٹالین اورسیکٹرہیڈکوارٹرمکمل طور پر تباہ کردیئے گئے ہیں۔
موثر جوابی کارروائی میں 30سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیزتباہ ہو چکے ہیں جبکہ جوابی حملے جاری ہیں
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کے بریکوٹ بیس کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نےنشانہ بنا کر تباہ کردیا۔




