حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نوکریوں کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کی جانب سے ملک بھر میں گریجویٹ مرد و خواتین کیلئے روزگار کا سنہری موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔

ادارے نے کنٹریکٹ بنیادوں پر مختلف اضلاع میں بھرتیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا، جس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی شامل ہیں۔

جاری کردہ اشتہار کے مطابق کمپلائنس مانیٹر کی مجموعی طور پر 84 آسامیاں مختلف اضلاع میں مختص کی گئی ہیں جبکہ 6 نشستیں اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں آفس بیسڈ کام کیلئے رکھی گئی ہیں۔

تمام تقرریاں ایک سال کے کنٹریکٹ پر ہوں گی جس میں کارکردگی کی بنیاد پر توسیع کا امکان بھی موجود ہو سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ امیدوار کا کم از کم 14 سالہ تعلیم (گریجویشن) مکمل ہونا لازمی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طالبان کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب،اٹلری کے گولوں سے متعدد ٹھکانے تباہ

اہلیت کے معیار میں ڈیٹا کلیکشن، انٹرویوز کرنے اور اینڈرائیڈ ایپلیکیشن استعمال کرنے کا تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ فیلڈ ڈیوٹی کیلئے درخواست دینے والوں کے پاس موٹر سائیکل چلانے کا درست لائسنس ہونا ضروری ہے۔

تاہم لرنر یا ایکسپائرڈ لائسنس بھی قابل قبول قرار دیا گیا ہے۔ مرد و خواتین دونوں امیدوار ان آسامیوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور متعلقہ ضلع کے ڈومیسائل رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی سے باغ جانیوالی کوسٹر حادثے کا شکار،مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے

بی آئی ایس پی انتظامیہ کے مطابق درخواستیں صرف آن لائن ویب سائٹhttp://www.bisp.gov.pk) کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی۔ بذریعہ ڈاک، ای میل یا ہاتھ سے جمع کروائی گئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فارم پُر کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات، تعلیمی اسناد اور رابطہ نمبر درست درج کریں کیونکہ انٹرویو کے وقت اصل دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کا رویہ مثبت،مسائل کا پائیدارحل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن،انجینئر امیر مقام

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

بی آئی ایس پی حکام نے اہل اور باصلاحیت نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور بروقت اپنی درخواست مکمل کریں۔

Scroll to Top