راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر پاک فوج اور افغان فورسز کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹی ٹی اے کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کا منہ توڑ جواب ۔ آرٹلری کے گولوں سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپ ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل کے مقامات مارو سر اور شاہ کوٹ سر پر ہو رہی ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی سے ٹی ٹی اے کے ٹھکانے خاموش کر دیے گئے۔
پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی سےطالبان کے خوارج اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ کا آغاز شام 5 بج کر 15 منٹ پر ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کا رویہ مثبت،مسائل کا پائیدارحل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن،انجینئر امیر مقام
افغان طالبان کو سیکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب، باجوڑ، مہمند، کرم میں چیک پوسٹیں تباہ کر دیں، پاکستانی آرٹلری کے گولوں سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ




