حکومت پنجاب کا وزراء، بیوروکریٹس کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت پنجاب نےوزراء اور بیوروکریٹس کیلئے ایک ارب 14 کروڑ روپے مالیت کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

ٹرانسپورٹ ونگ نے کابینہ کیلئے گاڑیوں کی خریداری پر سفارشات حکومت کو پیش کر دیں جس میں پنجاب کابینہ کیلئے 30 کروڑ روپے سے 28 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے۔

ذرائع محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق کابینہ کے لئے ایک لینڈ کروزر، دو ہیول ون پوائنٹ فائیو، 5 گرینڈی الٹس، 10 ٹویوٹا الٹس اور 10 ٹویوٹا یارس شامل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایکشن کمیٹی کا رویہ مثبت،مسائل کا پائیدارحل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن،انجینئر امیر مقام

2 وزرا کے لیے 4 کروڑ روپے مالیت کی 2 بلٹ پروف فور بائے فور ڈالے بھی خریدے جائیں گے، بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی اجازت حکومت پہلے دے چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق وی آئی پیز کی سکیورٹی کیلئے 27 کروڑ روپے مالیت کی 25 گاڑیاں خریدنے کی سفارشات منظور ہوچکی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نابینا نجومی بابا وانگا کی آنے والی صدیوں کے بارے میں ہولناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں

چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کیلئے 53 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدی جائیں گی، انسپکشن ٹیم کے لیے 30 ڈبل کیبن ڈالے، 11 یارس اور 3 الٹس گاڑیاں خریدنے کی تجویز ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شعیب ملک اور ونیزا ستار کی 27 فروری کو شادی کی افواہیں: ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں میں کتنی حقیقت ہے؟

انسپکشن ٹیم کے لئے گاڑیوں میں سوزوکی کلٹس اور موٹر سائیکل بھی شامل ہیں، حکام کے مطابق سفارشات کی منظوری کے بعد خریداری کا عمل شروع ہوگا۔

Scroll to Top