رمضان المبارک میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان: پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

حکمہ موسمیات نے 25 فروری 2026 کو ملک کی ہفتہ وار موسمی صورتحال جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں اس وقت خشک ہوائیں موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فروری کے آخری ایام اور مارچ کے آغاز میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

26 اور 27 فروری کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا لیکن چترال، دیر، کالام، ناران کاغان، گلگت، ہنزہ، اسکردو اور وادی نیلم میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ 28 فروری سے 3 مارچ تک شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ باقی ملک میں دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل (ر) شیر افگن کو صدر آزاد کشمیر بنانے سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہوں کا بازار گرم

محکمہ موسمیات نے ایک خاص نوٹ بھی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں متوقع معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے پیش نظر عوام رمضان المبارک کے دوران دن کے اوقات میں احتیاط برتیں۔ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بھی صبح اور رات کی سردی کے حوالے سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:یوٹیوب کے حرام ڈالروں پر پلنے والا بھگوڑا عادل راجہ اب افغانستان کا پالتو بن گیا، افغانی میڈیا نے بڑا تجزیہ نگار قرار دے دیا

Scroll to Top