شمالی وزیرستان، لکی مروت میں کارروائیاں، 4خوارج جہنم واصل، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(کشمیر ڈیجیٹل) خیبر پختونخواکے علاقے شمالی وزیرستان اور لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل کے مقابل پاکستان-افغانستان سرحد پر خوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کی اطلاع ملی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آٹے کے معیار اور بروقت ترسیل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،وزیراعظم فیصل راٹھور

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اِس کوشش کو بروقت آپریشن کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں ایک خارجی ہلاک ہوا جو افغان شہری تھا۔

دوسری جانب ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا جس میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک شرپسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں تیز ترین انٹرنیٹ کا خواب سچ ہونے کے قریب، 10 مارچ کی نیلامی سے قبل ٹیلی کام کمپنیوں کی بڑی پیش رفت

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے مزید خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ ’عزم استحکام‘ مہم کے تحت انسداد دہشتگردی پوری رفتار سے جاری رکھی جائے گی۔

Scroll to Top