فارغ کئے گئےپی ڈی اے ملازمین کااحتجاج،گولڈن ہینڈ شیک دینے کا مطالبہ

راولاکوٹ (بیورو رپورٹ)پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رائٹ سائزنگ کے نام پر 43 ملازمین کو غیر قانونی طور پر پیسے دیئے بغیر ملازمتوں سے فارغ کر کے بری طرح متاثر کردیا ۔

حکومتِ آزاد کشمیر اور کابینہ نے طے کیا تھا کہ یکمشت ادائیگی کر کے ہی ملازمین کو فارغ کیا جائے گا مگر سات ماہ گزرنے کے باوجود سابقہ بقایا 4 ماہ کی تنخواہیں ادا کی گئیں اور نہ ہی گولڈن ہینڈ شیک کے نوٹیفکیشن پر عمل کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی اور نیتن یاہو کا گٹھ جوڑ، مسلم مخالف بیانیہ کھل کر سامنے آگیا

ملازمین پی ڈی اے کے مطالبہ پر وزیر اعظم فیصل راٹھور نے دسمبر میں کابینہ کے اجلاس میں رقم کی دوبارہ منظوری دی اور تنخواہوں کی بھی منظوری دی جس کے مطابق چیئرمین پی ڈی اے اور سیکرٹری پی پی ایچ نے معاملہ سست روی کا شکار کیا۔

رقم کی منظوری کا نوٹیفکیشن 5 جنوری 2026 کو جاری ہوا اور تنخواہوں کی منظوری 19 دسمبر 2025 کو کر دی گئی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی کو سبکی کا سامنا،فرانس کارافیل طیاروں کا سورس کوڈ دینے سے انکار

ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے ورثاء اور 43 فارغ کیے گئے ملازمین نے آج روزہ رکھ کر شدید دھوپ میں احتجاج کیا اور تین دن کا تحریری نوٹس سیکرٹری PPH اور چیئرمین پی ڈی اے کو جاری کر دیا ۔

اس سے کمشنر پونچھ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کو بھی مطلع کر دیا ہے۔ملازمین نے کہا کہ ان کی رقم محکمہ فزیکل پلاننگ نے غیر قانونی طور سے اپنے اکاؤنٹ میں رکھی ہوئی ہے اور ادارہ کو ادائیگی نہیں کر رہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

جبکہ نوٹیفکیشن میں فوری اور یکمشت ادائیگی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔ ملازمین نے کہا اگر اندر تین ایام ادائیگی نہ ہوئی تو 62 خاندانوں کے ملازمین سخت اور فیصلہ کن ہڑتال کیلئے اقدامات کریں گے جس میں سڑکوں کی بندش، دفاتر کی بندش شامل ہو گی۔

اجلاس سے داؤد خان، فیاض نقی، طارق محبوب، اجمل برکت، فیاض خان، زرین زمان، خالد راہی، طارق انقلابی، طائر محمود، تنویر حنیف، عارف خان، تنویر صابر عبدالغفور اور دیگر نے خطاب کیا۔

Scroll to Top