جتنی رقم اٹھا سکتے ہو اٹھا لو!کمپنی ملازمین میں انوکھے انداز سے بونس تقسیم

بیجنگ (کشمیر ڈیجیٹل)چین کی ایک ایسی کمپنی جس کے مالک نے اپنے ملازمین میں انوکھے انداز میں بونس تقسیم کرکے سب کو حیران کردیا۔

تصور کریں کہ آپ کے دفتر میں ایک میز پر کروڑوں بلکہ اربوں روپے بچھا دیے جائیں اور کہا جائے کہ مخصوص وقت تک جتنی رقم اٹھا سکتے ہیں، اٹھا لیں تو پھر؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک کمپنی کے مالک نے اس انوکھے خیال کو حقیقت بنا دیا۔کمپنی ملازمین میں 18 کروڑ یوآن (7 ارب پاکستانی روپے سے زائد) روپے تقسیم کئے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیویارک : قوالی کی محفل سج گئی، میئرظہران ممدانی بھی جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

ہینان کوانگ شان کرین کو لمیٹڈ کمپنی کو 27 کروڑ یوآن کا کا منافع ہوا تھا۔اس کمپنی کی سالانہ تقریب کے موقع پر 6 کروڑ (2 ارب پاکستانی روپے سے زائد) یوآن نقد بونس کے طور پر تقسیم کیے گئے۔

ایونٹ کے موقع پر 7 ہزار کے قریب افراد کے لیے 800 میزیں لگائی گئیں۔کمپنی ملازمین کو اسٹیج پر بلا کر انعامات دیئے گئے

جبکہ دیگر کو کہا گیا کہ میزوں پر موجود جتنی رقم وہ اٹھا سکتے ہیں، اٹھا کر گھر لے جائیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.6ریکارڈ

میزوں پر نوٹوں کے بنڈل موجود تھے اور انہیں مخصوص وقت تک رقم اٹھانے کا موقع دیا گیا۔

تقریب کے دوران کمپنی کے مالک چوئی پی جون نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کہا کہ ہم واشنگ مشینیں کیوں دے رہے ہیں۔

کیا آپ کو معلوم نہیں سونا کتنا مہنگا ہوچکا ہے تو نقد رقم لائی جائے اور ہر ایک کو مزید 20 ہزار یوآن دیئے جائیں۔

یہ کمپنی ستمبر 2002 میں قائم کی گئی تھی اور کرینیں تیار کرنے کے علاوہ دیگر مصنوعات تیار کرتی ہے اور 130 سے زائد ممالک میں اس کا کاروبار پھیلا ہوا ہے۔

چوئی پی جون نے اس سے قبل 2024 میں کمپنی کے ملازمین میں 17 کروڑ یوآن بونس کے طور پر تقسیم کئے تھے۔مارچ 2025 میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر کمپنی نے 2 ہزار خواتین ملازمین میں 16 لاکھ یوآن تقسیم کیے۔

Scroll to Top