آٹے کے معیار اور بروقت ترسیل پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،وزیراعظم فیصل راٹھور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم نے وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کومحکمہ خوراک کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملکیتی اراضی پرقبضے کی کوشش، غریب غلام رسول گنائی کی انصاف کی اپیل

اجلاس میں آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سٹیٹک فوڈ لیب کے قیام کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی کوالٹی، آٹے کی بلا تعطل ترسیل، اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کے استحکام اور شفاف اور معیار کے مطابق تقسیم کے نظام کا جامع جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر و وزیر قانون میاں عبدالوحید، وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید، وزیر خوراک چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود، سیکرٹری خوراک سردار سہیل اعظم، ڈائریکٹر جنرل محکمہ فوڈز مسعود الراحمان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ میںوزیراعظم آزاد کشمیر کو آٹے کی سپلائی چین، آٹے کے معیار کو بہتر بنانے اور سرکاری گوداموں میں دستیاب ذخائر، سمیت اضلاع کی سطح پر ترسیلی نظام، فلور ملز سے کوٹہ اجراء، اور مارکیٹ میں معیار کی نگرانی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام، کوالٹی کنٹرول کے مؤثر نظام، اور صارفین کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانےکیلئے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فہد مصطفیٰ اور عتیقہ اوڈھو کا تنازع ختم، دونوں فنکاروں نے ایک دوسرے سے معذرت کر لی

اجلاس میں سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر کے احکامات کی روشنی میں فوڈ کے معیار کو بہتر بنانے اور مجموعی اشیاء خوردونوش کے معیار کے حوالے سے احکامات پر عملدرآمد کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عدالتِ عظمیٰ کے احکامات پر من و عن عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آٹے کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ یا مصنوعی قلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
آٹے کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت کے خلاف بلا امتیاز کارروائی یقینی بنائی جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت5.6ریکارڈ

انہوں نے فوڈ اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں متحرک کردار ادا کریں اور مارکیٹ کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائے تاکہ عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش فراہم کی کی تسلسل سے فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی آئینی، قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل برائے کار لائے جائیں گے ۔

Scroll to Top