انگلینڈ سے شکست، پاکستان اب کیسے سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہوگیا۔

منگل کو ٹی 20ورلڈ کپ انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل اور دوسری ٹیموں کے نتائج پرمنحصر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ:پاکستانی ٹیم کوبدترین شکست، انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

اس وقت گروپ 2 میں انگلینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک پوائنٹ ہیں جبکہ سری لنکا اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔نیوزی لینڈ اور سری لنکا کو دو دو میچز کھیلنے ہے جبکہ گرین شرٹس کا ایک میچ باقی ہے۔

پاکستان کیسے سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟

انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اب ضروری ہے کہ پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے اور نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز ہار( انگلینڈ اور سری لنکا کیخلاف) جائے۔

انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے جبکہ سری لنکا بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے۔اس صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے 0 اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی نے سیمی فائنل کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کر دی

اگر انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کو تو ہرا دے، لیکن نیوزی لینڈ، سری لنکا کو شکست دے دے، تو ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3، 3 پوائنٹس ہوں گے اور پھر فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔

 

Scroll to Top