کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہوگیا۔
منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل اور دوسری ٹیموں کے نتائج پرمنحصر ہوگیا۔
اس وقت گروپ 2 میں انگلینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک پوائنٹ ہیں جبکہ سری لنکا اب تک کوئی میچ نہیں جیتا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کے شہریوں کے شناختی کارڈ پر مخصوص عبارت کا اندراج لازمی قرار
سپر ایٹ مرحلے کے پانچویں میچ میں کپتان ہیری بروک کی شاندار سینچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پالیکیلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری بروک 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وِل جیکس 28، سیم کرن 16، جیکب بیتھل 8، جوس بٹلر 2، ٹام بینٹن 2، فل سالٹ 0 اور جیمی اوورٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عثمان طارق اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کیسے سیمی فائنل میں جاسکتا ہے؟
انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اب ضروری ہے کہ پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو شکست دے۔اور پھر درجِ ذیل نتائج پاکستان کے حق میں ہوں ۔
انگلینڈ اپنے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دے جبکہ سری لنکا بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے۔
اس صورت میں پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں چلا جائے گا۔نیوزی لینڈ کے 0 اور سری لنکا کے 2 پوائنٹس ہوں گے۔
تاہم اگر انگلینڈ ، نیوزی لینڈ کو تو ہرا دے، لیکن نیوزی لینڈ، سری لنکا کو شکست دے دے، تو ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں کے 3، 3 پوائنٹس ہوں گے اور پھر فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔




