اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں 7 ہزار 600 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔
آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی کی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے،
مزید یہ بھی پڑھیں:غیر فعال بینک اکاؤنٹس کی رقم کیسےنکلوائیں؟اسٹیٹ بینک کاطریقہ کار جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کے معاملات جاری تھے اور بھرتیوں کی منظوری کیلئے معاملہ وفاقی حکومت کو بھیجا گیا تھا
آئی جی سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 7 ہزار 600 نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انٹارکٹکا میں ملازمت کے مواقع، تنخواہ ایک کروڑ 17 لاکھ روپے سالانہ مقرر
اس حوالے سے آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر پر گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی اور بتایا کہ وزارت خزانہ نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
یہ اقدام نہ صرف شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ نئی بھرتیوں کے اعلان کے بعد شہریوں اور پولیس کے درمیان توقعات اور جوش و خروش میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
متوقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں بھرتیوں کا عمل مکمل کر کے اسلام آباد پولیس کی مضبوط اور تربیت یافتہ ٹیم تیار کی جائے گی، جو شہر کے شہریوں کی حفاظت کو مزید یقینی بنائے گی۔




