بینکوں میں موجود وہ رقوم جن پر گزشتہ 10 سال سے کوئی لین دین نہیں ہوا، انہیں غیر دعویٰ شدہ ڈپازٹس قرار دیا جاتا ہے۔
ایسے اکاؤنٹس جن میں نہ کوئی ٹرانزیکشن ہوئی ہو اور نہ ہی اکاؤنٹ ہولڈر نے اسٹیٹمنٹ حاصل کی ہو، قانون کے مطابق اسٹیٹ بینک کے حوالے کر دیئے جاتے ہیں۔
بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 کے سیکشن 31 کے تحت تمام بینکوں اور ڈی ایف آئیز پر لازم ہے کہ وہ ایسے فکسڈ ڈپازٹس، دیگر رقوم، چیکس، ڈرافٹس اور بلز آف ایکسچینج جو 10 سال تک غیر فعال رہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:دھیرکوٹ : پولیس کی بڑی کارروائی: آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام، ٹرک ضبط
انہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حوالے کریں۔ تاہم کم عمر افراد، حکومتی اداروں یا عدالتوں کے نام پر موجود اکاؤنٹس اس میں شامل نہیں ہوتے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کی سہولت کے لیے غیر دعویٰ شدہ رقوم کی فہرست جاری کر رکھی ہے، جسے متعلقہ سال اور بینک کے مطابق دیکھا جا سکتا ہے۔
اس فہرست میں برانچ کا نام، صوبہ، اکاؤنٹ ہولڈر کا نام، شناختی کارڈ نمبر، پتہ اور رقم کی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔ شہری اپنی مطلوبہ معلومات کمپیوٹر پر Ctrl+F کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی شہری اپنی یا اپنے مرحوم عزیز کی غیر دعویٰ شدہ رقم حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے متعلقہ بینک برانچ سے رابطہ کرنا ہوگا جہاں اکاؤنٹ کھولا گیا تھا یا جہاں سے متعلقہ مالی دستاویز قابلِ ادائیگی تھی۔
اگر وہ برانچ بند یا منتقل ہو چکی ہو تو اسی بینک کی قریبی برانچ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔رقم کی واپسی کے لیے درخواست گزار کو دستخط شدہ درخواست، شناختی کارڈ کی کاپی اور دیگر ضروری دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ سپر ایٹ :ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 255 رنز کا ہدف دیدیا
اگر اکاؤنٹ ہولڈر کا انتقال ہو چکا ہو تو جانشینی سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا جبکہ ایک لاکھ روپے سے کم رقم کی صورت میں تمام ورثاء کا حلف نامہ اور دیگر دستاویزات بھی درکار ہوں گی۔
بینک برانچ درخواست اور متعلقہ ریکارڈ اسٹیٹ بینک کو بھجوائے گی، جہاں تصدیق کے بعد رقم متعلقہ بینک کو واپس کی جائے گی اور پھر درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔




