ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو جیت کے لیے 255 رنز کا ہدف دے دیا۔
زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے
مزید یہ بھی پڑھیں:قبل از وقت انتخابات نہ زیر بحث رہے نہ ہی کوئی چانس ہے، ذرائع
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز اسکور کیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹمائر 85 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ روومن پاول 59، روماریو شیفرڈ 21، کپتان شے ہوپ 14، جیسن ہولڈر 13 اور برینڈن کنگ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شرفین ردرفورڈ 31 اور میتھیو فورڈ 1 رن ناٹ آؤٹ کے ساتھ پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگواروا اور بلیسنک مزرابانی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ گریم کریمر اور بریڈ ایونز نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا 10 مارچ سے فائیوجی لانچ کرنے کا اعلان
زمبابوے کے فاسٹ بولر بریڈ ایونز نے آئی ٹی 20 کرکٹ میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
بریڈ ایونز ٹی 20 کرکٹ کی مسلسل 28 اننگز میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ ریکارڈ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ مشترکہ طور پر سری لنکا کے لیستھ ملنگا اور آئرلینڈ کے مارک اڈائر کے پاس تھا جنہوں نے 27،27 اننگز میں مسلسل شکار کیے تھے۔
بریڈ ایونز کے ریکارڈ کو خطرہ پاکستان کے اسپنر عثمان طارق سے ہے جو مسلسل 25 اننگز میں وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔




