مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)نیلم پل پر پولیس اہلکار کا سول شخص کے ہمراہ خاتون اور بچے پر مبینہ تشدد،خاتون کے ساتھ آنیوالے نوجوان کے ساتھ ایس ایچ او واجد علوی کی بدتمیزی سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ،شہریوں نے احتجاجاً نیلم پل بند کر دیا۔
متاثرہ شہری ذیشان عباسی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر واجد علوی نے میرا گریبان پکڑ مجھے گھسیٹا،میری اہلخانہ خواتین اور ساتھ میں چھوٹا بھائی گاڑی میں تھے،ٹریفک جام میں پل پر پولیس اہلکار راجہ اورنگزیب نے اول انکے ساتھ بدتمیزی کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کافی شاپ کی غلطی نے خاتون کو دنیا کی امیرترین شخصیت بنا دیا
پولیس اہلکار اورنگزیب کے ساتھ ایک سول شخص بھی تھا جس نے اس کے ساتھ ملکر خواتین کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا،پولیس اہلکار اور سول شخص نے خواتین اور بچوں پر تشدد کیا۔
ایس ایچ او واجد علوی نے موقع پر آتے ہی شنوائی کی بجائے مجھے گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا،نئے آئی جی صاحب اچھے انسان ہیں لیکن انکے آتے ہی پولیس نے ہمارے ساتھ،ہمارج خواتین کے ساتھ یہ سلوک کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونا اور چاندی خریدنے والوں کے لیے بری خبر: قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ
نوجوان نے نئے آئی جی کیپٹن لیاقت علی ملک سے اپیل کی کہ وہ ان کی شنوائی کریں، متاثرہ نوجوان کا کہنا تھا کہ ہم پولیس کو دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی کریںوگرنہ تمام تر ذمہ داری پولیس پر ہوگی۔
اس حوالے سے آئی ٹی سی کی جانب سے پولیس کے آفیشل موقف کیلئے SHO تھانہ سٹی واجد علوی سے رابطہ کیا گیا تاہم تاحال انکی طرف سے اس واقعے ہر کوئی موقف موصول نہیں ہوا۔




