حکومت ایلیمنٹری اساتذہ کیساتھ ناانصافی فوری ختم کرے،ڈاکٹر پیرسید علی رضا بخاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق ممبر اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف ڈاکٹرپیرسید علی رضا بخاری نے این ٹی ایس پاس اساتذہ کے حق میں بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ سٹاپ گیپ کے تحت تعینات ایلیمنٹری اساتذہ کے ساتھ جاری ناانصافی فوری طور پر ختم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس پاس اساتذہ وہ باصلاحیت اور محنتی افراد ہیں جنہوں نے اعلیٰ نمبروں کے ساتھ تھرڈ پارٹی کے ذریعے ٹیسٹ پاس کیا، ویٹنگ میرٹ سے تعینات ہوئے، اور مکمل شفاف طریقہ کار کے تحت اپنی اہلیت ثابت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جانی خیل بنوں : فتنہ الخوارج کی بربریت: ایک اور بے گناہ شہری قتل، لاش سڑک پر پھینک دی

2017 اور 2021 کی طرح انہیں بھی مستقل کیا جانا چاہیے تھا، مگر افسوس کہ انہیں ایڈہاک بنیادوں پر رکھ کر تاحال کنفرم نہیں کیا جا رہا جو ان کے ساتھ واضح زیادتی ہے۔

یہ اساتذہ ایلیمنٹری ٹیچرز کی آسامی پر تعینات ہوئے، مگر انہیں وہ قانونی و سروس حقوق نہیں دیے جا رہے جو اسی آسامی پر تعینات دیگر اساتذہ کو حاصل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان میں بالائی علاقوں میں بارش کی خوشخبری آ گئی!

یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، پروفیشنل ڈگریوں کے حامل اور قوم کے معمار ہیں۔ انہیں ذہنی اذیت میں رکھنا کسی صورت انصاف کے تقاضوں کے مطابق نہیں۔

ڈاکٹر پیرسید علی رضا بخاری نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مذکورہ این ٹی ایس پاس اساتذہ کو فوری طور پر مستقل کر کے اس امتیازی سلوک کا خاتمہ کیا جائے۔

انصاف میں تاخیر دراصل انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ میرٹ، شفافیت اور حق کے ساتھ کھڑے ہوں — کیونکہ جو قوم اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتی، وہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔

Scroll to Top