بابر اعظم کو کس نمبر پر کھیلنا چاہیے؟ سابق عالمی کرکٹرز کی رائے سامنے آگئی

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے حوالے سے بحث اب تیز ہو گئی ہے۔ اس معاملے پر جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹیم انتظامیہ کے فیصلے کی حمایت کی ہے اور اسے ایک بہتر حکمت عملی قرار دیا ہے۔

ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں پہلے 6 اوورز بہت اہم ہوتے ہیں جہاں تیز رفتار بیٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کے خیال میں کلاسیک اسٹروکس کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پاور پلے کے تقاضوں کے مطابق ڈھلنے میں وقت لگتا ہے، اسی لیے انتظامیہ کو ایسے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف مسلسل شکست: بابر اعظم کی کارکردگی پر سوالات: کرکٹ سسٹم شدید تنقید کی زد میں

انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بابر کی مہارت اور تجربے کو دیکھ کر ہی انہیں یہ نیا کردار دیا ہے تاکہ ٹیم کا توازن بہتر ہو سکے۔ ڈوپلیسی کے مطابق یہ فیصلہ بابر کی صلاحیتوں کو کم کرنے کے لیے نہیں بلکہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہے کیونکہ درمیانے اوورز میں اننگز کو سنبھالنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کو حال ہی میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا جا رہا تھا۔ نمیبیا کے خلاف ایک میچ میں انہیں پلیئنگ الیون میں شامل ہونے کے باوجود بیٹنگ کے لیے نہیں بھیجا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث شروع ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید کرکٹ میں حالات کے مطابق بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی اب ضروری ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم سے متعلق سابق کپتان محمد یوسف کا حیران کن انکشاف

Scroll to Top