بابر اعظم سے متعلق سابق کپتان محمد یوسف کا حیران کن انکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بابر اعظم کی حمایت اور مشورہ دینے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا۔

محمد یوسف کے مطابق، جب انہوں نے بابر اعظم کو آرام (ریسٹ) دینے کی تجویز دی تو سب لوگ ان کے خلاف ہو گئے اور شدید تنقید شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر طرف سے یہ آوازیں آ رہی تھیں کہ ’بابر کو باہر کریں گے، بابر کو ریسٹ دیں گے‘۔ سابق کپتان نے کہا کہ اس صورتحال سے تنگ آکر انہوں نے یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا کہ ’آپ کر لیں جو کرنا ہے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا استعفیٰ شروع میں قبول نہیں ہوا، لیکن تیسری بار پیش کرنے پر منظور کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ ہے، شاداب خان

محمد یوسف نے بابر اعظم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹنگ تکنیک خراب ہو چکی ہے اور وہ تین سال سے مستقل رنز بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر کو ریسٹ دے کر اکیڈمی میں ان کی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بہتر واپسی کر سکیں۔ اس سے قبل بھی محمد یوسف نے کہا تھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کا وقت گزر چکا ہے اور اب ٹیم کو کمزور ٹیموں کے خلاف کامیابیوں کے بجائے نئے پرفارمرز کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایم رمضان ریلیف پیکیج : اہلیت اور رجسٹریشن کی تفصیلات جاری