آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سپر 8 مرحلے کے اہم مقابلے سے قبل بھارتی براڈکاسٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک طنزیہ اشتہار میچ کے بعد خود بھارت کےگلے پڑ گیا اور اسے ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔
اتوار کو ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے عبرت ناک شکست دی۔
جنوبی افریقا کے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
یہ ٹی 20ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست ہے۔2010 کے ورلڈکپ میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں 49 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ofcourse they’ve decided to delete the tweet but @StarSportsIndia deserves this humiliation. if they had an iota of integrity, they would issue an apology to South Africa. unbridled arrogance. the game always finds a way to humble those who think they are bigger than the game 🙏🏽 pic.twitter.com/3QCM3DFw1u
— CaniZ (@caniyaar) February 22, 2026
جنوبی افریقا کےخلاف میچ سے قبل بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا مقابلے کی تشہیر کے لیے بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک پرومو جاری کیا گیا، جس میں “کپ کیک” کے ذریعے جنوبی افریقا کی ٹیم کو کمزور اور بھارتی ٹیم کو مضبوط دکھایاگیا۔
پرومو میں ایک بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ فین کو ریسٹورنٹ میں میز پر رکھےکپ کیک کی جانب جاتے دکھایا گیا۔ جنوبی افریقی فین بھارتی فین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کپ کیک کو اٹھالیتا ہے اور اسے سوری کہتا ہے۔
اس دوران بھارتی فین جنوبی افریقی فین کو نیچا دکھاتے ہوئے کہتا ہے کہ کوئی بات نہیں ، پر سوری 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہم جیتے تھے اور آنے والا سپر 8 کا میچ بھی ہم جیتیں گے، اپ یہ کپ کیک ہی رکھ لو۔
پرومو میں کہا گیا کہ 2024 کی تاریخ پھر دہرائیں گے اور جنوبی افریقا کو پھر ہرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈکپ، بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے
یہ پرومو جاری ہونےکےبعد بھارتی براڈ کاسٹر کو صارفین کی جانب سےکافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کرنا پڑ ا۔
بھارت کا غرور اس وقت مزید خاک میں مل گیا جب جنوبی افریقا نے اسے عبرتناک شکست دی۔ اس ہار کے بعد بھارتی براڈ کاسٹر کو پھر آڑے ہاتھوں لیا گیا اور بھارتی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا صارفین نے شکست کو غرور کا انجام قرار دیتے ہوئے بھارتی براڈکاسٹر پر مزید طنز کے تیر برسائے۔
ایک صارف نے لکھا کہ یقیناً انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا، لیکن براڈ کاسٹر اس ذلت کا پوری طرح مستحق ہے۔ اگر ان میں ذرا سی بھی دیانت ہوتی تو وہ جنوبی افریقا سے باقاعدہ معافی مانگتے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست کے بعد سپر 8 کے گروپ 1 میں شامل بھارت کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ : جنوبی افریقا نے بھارت76رنز سے ہرا دیا
سپر 8 کے گروپ 1 میں بھارت کے ساتھ جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں اور ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
جنوبی افریقا سے 76 رنز سے شکست کے بعد بھارت کا نیٹ رن ریٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس وقت بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ منفی 3 ہے۔




