پی ٹی آئی مسلم کانفر نس کی بی ٹیم، مفاد پرست ٹولہ انجام کو پہنچے گا، شمائلہ حیدر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)چادر مفاد پرستی کی ہو یا منافقت کی، ہماری جماعت میں اس کی کوئی جگہ نہیں۔جو لوگ عمران خان کے نام پر ووٹ لے کر حکومتی سیٹوں پر بیٹھے ہیں، ان کا کوئی ضمیر نہیں، وہ صرف نام کے پی ٹی آئی کے ممبر ہیں،ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف شمائلہ حیدر نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سجادمیر سے گفتگو کرتے ہوئےکیا۔۔

شمائلہ حیدر نے کہا کہ کسی بھی کامیابی کے پیچھے خاندان کی سپورٹ ضرور ہوتی ہے ۔ ایک پسماندہ علاقے سے کسی بڑی پارٹی کا حصہ بننا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ اور ہمارے قائد عمران خان کا ویژن تھا کہ آج کا بچہ کل کا نوجوان اور یہ نوجوان ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کی طاقت رکھتےہیں ۔ ہمارے قائد نے ہمیں جھکنا نہیں سیکھایا۔

ایک سوال کے جواب میں شمائلہ حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں آج بھی مسلم کانفرنس کی پالیسی کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ بہت سارے لوگ مسلم کانفرنس سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں جو پی ٹی آئی کو بھی مسلم کانفرنس کی طرز پر چلانا چاہتے ہیں۔

شمائلہ حیدر نے پی ٹی آئی کے عہدیداروں کو انتباہ جاری کرتےہوئے کہا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ تو تحریک انصاف کا حصہ نہیں اور نہ ہی انہیں دوبارہ پارٹی میں لیا جانا چاہیے ۔ کیونکہ انہوں نے عمران خان کو بھی دھوکہ دیا اور قوم کو بھی دھوکے میں رکھا۔

یہ مفاد پرست ٹولہ اب بھی پی ٹی آئی کی چادر اوڑھ کر اپنے آپ کو پارٹی میں شامل سمجھتا ہے جبکہ راجہ منصور خان نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا اور اس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا جس کے بعد ان لوگوں نے ڈرامہ رچایا اور انٹرا پارٹی کے نام پر کوٹلی میں مسلم کانفرنس طرز پر ایک نیا ڈھانچہ کھڑا کیا۔

جس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔ ان لوگوں میں تحریک انصاف کا چہرہ نظر نہیںآتا ۔ یہ صرف مفاد پرست ٹولہ ہے۔ موجودہ تحریک انصاف آزادکشمیر کو عمران خان کی تائید حاصل نہیں۔ گزشتہ دنوں مظفرآباد میں جو گرفتاریاں ہوئیں وہ صرف ایک ڈرامہ تھا جو کارکن جانتےہیں ۔

شمائلہ حیدر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے حقیقی لوگوں کو سائیڈ لائن کیا جارہا ہے اور ایک جھتا پارٹی پر قابض ہے جس کو عمران خان کی حمایت حاصل نہیں ، عنقریب جب عمران خان باہر آئیں گے تو پارٹی کی نئی تنظیم سازی ہوگی اور حقیقی لوگ ہی منتخب ہونگے ۔ مظفرآباد میں عمران خان کی رہائی کیلئے اگر کوئی احتجاج نہیں ہوسکا تو اس کے پیچھے یہی منیج کئے گئے لوگ ہیں ۔ یہ ایک جگہ سے گائیڈ لائن لے کر چلتے ہوں تو وہ کیسے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں گے ۔

جو لوگ چھوٹی چھوٹی ٹولیاں اکھٹی کرتے ہیں تو وہ لوگ مرکزی آفس سے فنڈز لیکر کام کرتے ہیں پھر یہ لوگ چھوٹی چھوٹی ٹولیاں نکالتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک کے نام پر مظفرآباد چلتا ہے تو دوسرا کوٹلی کو سنبھالے ہوئے ہے ایسے پارٹیاں نہیں چلتیں، ۔ان کیخلاف پیسے لینے کے ثبوت موجود ہیں ۔ مجھ جیسے کارکن اس وقت فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں اور پاکستان کے کونے کونے میں میں نے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز اٹھائی اور احتجاج میں حصہ لیاخواہ کے مجھے اس کا بہت نقصان بھی اٹھانا پڑا اور میرا وزیراعظم کیساتھ جھگڑا ہوا اور میں نے مشیر خصوصی وزیراعظم کا عہدہ چھوڑدیا تھا مجھے معلوم ہوچکا تھا کہ سردار تنویر الیاس کس سوچ کا مالک ہے ۔ یہ سبھی جانتے ہیں ۔

شمائلہ حیدر کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کی ویژن کی بات کرکے آپ کسی اور پارٹی کا انفراسٹریکچر کھڑا کررہے ہوں تو ہم آپ کے خلاف کھڑے ہوں گے اور حقیقی کارکنوں کا استحصال نہیں ہونے دینگے۔ تحریک انصاف کا صدر ، سیکرٹری جنرل ،سنیئر نائب صدر،نائب صدر اوپر کے سارے عہدوں پر بیٹھے لوگوں میں کون تحریک انصاف کا ہے ،یہ سب مفادات پرست ٹولہ مسلم کانفرنس کا ہے اور تحریک انصاف کو مسلم کانفرنس کی بی ٹیم بنا دیا گیاہے ۔

ہمارے اوپر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے ، میں اٹھ نو ماہ تک آفس نہیں جاسکی، اتنے کیسز بنادیئے کہ ہم چھپتے پھرتے رہے ۔ تین مرتبہ ہم نے اپنے گھر چینج کئے۔یہ جو عہدوں کیلئے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کو تباہ کرکے رکھا ہوا ہے عنقریب یہ پارٹی کا حصہ نہیں ہونگے ۔

سردار تنویر الیاس اپنے آپ کو بڑا منوانے کی کوشش کرتے تھے مگر ہم نے انہیں بتایا کہ آپ ہماری پارٹی ، ہمارے قائد اور پارٹی نظریئے کیساتھ مخلص نہیں تو آپ کا کچھ نہیں رہے گااور وقت نے ثابت کیا کہ سردار تنویر الیاس کی نہ حکومت رہی نہ پارٹی رہی اور نہ ہی اس کے گھروالے اس کے ساتھ رہے ۔عمران خان جیل میں ہی سہی مگر وہ عوام ک دلوں میں بستا ہے ۔جو بھی عمران خان کیساتھ مکاری کرتا ہے وہ اپنے انجام کوپہنچ جاتا ہے ۔

مظفرآباد،یونین کونسل لواسی،ہڑیالہ،راجپٹیاں ریالی کے چشمے مضر صحت قرار

Scroll to Top