ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں بارش کا امکان

کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بارش کا امکان ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کل بروز ہفتہ کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی لیاقت علی ملک نے ہیڈ کانسٹیبل پرویز خان کو انعامات سے نواز دیا

شائقین کرکٹ اس مقابلے کو ایک سنسنی خیز میچ قرار دے رہے ہیں، تاہم سری لنکا میں جاری دیگر مقابلوں کی طرح اس میچ پر بھی بارش کا شدید خطرہ منڈلا رہا ہے۔

موسمی پیشگوئی کے ادارے AccuWeather کے مطابق کولمبو میں کل بارش کا 74 فیصد امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے طوفانی دورے ،اہم ملاقاتیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.6ریکارڈ

اگر بارش کے باعث دونوں ٹیمیں کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیل سکیں تو میچ منسوخ ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

موسمیاتی ادارے AccuWeather کے مطابق کولمبو میں میچ کے روز بارش کا 74 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ تیز ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے کھیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کے میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔

اگربارش کے باعث دونوں ٹیمیں فی اننگز کم از کم پانچ اوورز بھی مکمل نہ کرسکیں تو میچ منسوخ تصور ہوگا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔

Scroll to Top