کولمبو ()ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں سپر 8 کا مرحلہ کل سے شروع ہو گا جس میں دنیا کی 8 بڑی کرکٹ ٹیمیں اپنے ٹیلنٹ اور جیت کے جذبے کا مظاہرہ کریں گی۔
ابتدائی راؤنڈ میں چار چار ٹیموں کے گروپ بنائے گئے تھے، اور ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں اس مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ سپر 8 کے لیے منتخب ٹیمیں دوبارہ دو گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں۔
گروپ اے میں بھارت، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں۔ ہر ٹیم اپنے گروپ کی باقی تین ٹیموں سے میچ کھیل کر سیمی فائنل کے لیے مقام حاصل کرے گی۔ گروپ اے کے تمام میچ بھارت میں جبکہ گروپ بی کے میچ سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

سپر 8 مرحلے میں 21 فروری سے 1 مارچ تک مجموعی طور پر 15 میچز ہوں گے۔ ابتدائی دن نیوزی لینڈ اور پاکستان کولمبو میں ایکشن میں آئیں گے۔ 22 فروری کو انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا پالیکیلے اور ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ احمد آباد میں میدان میں اتریں گے۔
23 فروری کو زمبابوے بمقابلہ ویسٹ انڈیز ممبئی، 24 فروری کو انگلینڈ بمقابلہ پاکستان پالیکیلے، اور 25 فروری کو نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ 26 فروری کو ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ احمد آباد اور ہندوستان بمقابلہ زمبابوے چنئی میں ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : محکمہ صحت کے ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی
27 اور 28 فروری کو گروپ بی کے آخری میچز کولمبو اور پالیکیلے میں ہوں گے، جبکہ 1 مارچ کو گروپ اے کے آخری میچز دہلی اور کولکتہ میں کھیلے جائیں گے۔
ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ، دوسرا 5 مارچ اور فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر 8 کے تمام میچز سری لنکا میں کھیل رہا ہے، اور اگر وہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچتے ہیں تو یہ میچ سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔




