آئی جی آزادکشمیر کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا پیغام جاری،عوام کیلئے بڑے اعلانات

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادکشمیر کیپٹن( ریٹائرڈ ) لیاقت علی ملک نے چارج سنبھالنے کے بعد آزادکشمیر کے عوام کیلئے اپنا پہلا اور اہم پیغام جاری کرتے ہوئے بڑے اعلانات کردیئے ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں نو تعینات آئی جی آزادکشمیرکیپٹن( ریٹائرڈ ) لیاقت علی ملک نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور نبیؐ کی رحمت اور آپ سب کی دعائوں سے میں نے آئی جی آزادکشمیر کا چارج سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس دستے کی سلامی

انہوں نے کہا کہ میری ترجیح بڑی ہےکلیئر ہے عوام اور جوان۔عوام کی جان ،مال اور عزت کا تحفظ اور میرے پولیس کے جوان جو مشکل حالات میں، بہت زیادہ مشکل حالات میںڈٹ کر ، سینہ تان کر اپنی ڈیوٹی تندہی کیساتھ سرانجام دے رہےہیں۔

آئی جی آزادکشمیرنے کہا کہ میں آزادکشمیر کے عوام، جوانوں اور افسران کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں،میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے دفتر کے دروازے آپ کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرےموبائل پر کسی بھی وقت کسی کوبھی کوئی مسئلہ ہے وہ مجھ سے رابط کر سکتا ہے،میرے دفتر میں کوئی پرچی سسٹم نہیں ہے،کوئی بھی آکر کسی بھی وقت مجھے مل سکتا ہے۔کوئی ٹائم لینے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں کوئی وائسرے بن کر آیا ہوں نہ کوئی بڑا افسر بن کر آیا ہوں،یہ وردی اوررینک اللہ کے دیئے ہوئے ہیں،اس وردی کے اندر جو بندہ ہے یہ اللہ تعالیٰ کا بڑا حقیر اور فقیر بندہ ہے۔

کیپٹن( ریٹائرڈ ) لیاقت علی ملک نے کہا کہ جو بندہ میرے پاس آئے گا وہ اللہ تعالیٰ کی رضا سے آئے گا اور وہ اللہ کی طرف سے بھیجا ہوا مہمان آئیگا،مجھ پر فرض ہے کہ میں اس کی عزت کروں،میرے دفتر کے دروازے عوام کو کھلے ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیپٹن (ریٹائرڈ) ملک لیاقت علی آئی جی آزاد کشمیر تعینات

انہوں نے کہاکہ میں عوام کی جان ، مال وعزت کے تحفظ کیلئے جس حد تک بھی جا سکا ، انشااللہ ضرور جائوں گا،آپ مجھے ہمیشہ اپنے سے آگے پائیں گے،ا نشااللہ

آخر میں آئی جی نے کہا کہ اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ مجھے توفیق دیں ، میں آپ لوگوں کی جان ،مال وعزت کا تحفظ کر سکوں گا،اپنے جوانوں اور سپاہ کا خیال رکھ سکوں۔اللہ مجھے سروس کے سفر میں سرخرو کریں ،انصاف دینے اور آپ سب کی توقعات پر پورااترنے کی توفیق دیں۔

Scroll to Top