سعد رفیق

خواجہ سعدرفیق کو دل کاورہ: اسپتال منتقل ،دعا کی اپیل

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

سینئرلیگی خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد فوری طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی،گھر میں آتشزدگی، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، انسانوں اور جانوروں کو بچالیا

جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد فوری اینجیوپلاسٹی کا فیصلہ کیا۔ طبی ٹیم نے ان کی شریان میں ایک اسٹنٹ ڈالا۔

مزید یہ بھی پـڑھیں:شاہ غلام قادر کی پریس کانفرنس کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ، افتخار گیلانی

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بروقت علاج کے باعث ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنرتعیناتی، تجزیہ نگار عبدالمنان سیف اللہ اور فرقان گردیزی کی خبر سچ ثابت ہوئی

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کو آئندہ چند روز تک طبی نگرانی میں رکھا جائے گا جب کہ اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

Scroll to Top