پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائے گا، خواجہ آصف

اسلا م آباد (کشمیر ڈیجیٹل)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے کابل کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر نہیں ہو سکتے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کاانٹرنیشنل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی سے نہیں ہچکچائے گا ۔

۔مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی،گھر میں آتشزدگی، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن ، انسانوں اور جانوروں کو بچالیا

فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت، کابل اور دہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں میں ملوث ہیں،

خواجہ آصف نے خبردار بھی کیا کہ بھارت سے جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سمیت تمام دہشتگرد گروہ موجود ہیں۔

۔مزید یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنرتعیناتی، تجزیہ نگار عبدالمنان سیف اللہ اور فرقان گردیزی کی خبر سچ ثابت ہوئی

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں حملے طالبان اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہے، پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا امکان اب بھی موجود ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں فضائی حملے کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

۔مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ:شاہینوں کی بڑی کامیابی،نمیبیا کو102 رنز سے شکست دیدی

وزیردفاع خواجہ آصف کے مطابق پاکستان میں حملے طالبان اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر حملوں میں دہلی، کابل اور دہشت گرد گروپ سب ملوث ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش سمیت تمام دہشت گرد گروپ افغانستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان پر حملے کابل حکومت کی رضامندی یا حمایت کے بغیر نہیں ہو سکتے۔

Scroll to Top