ٹی20 ورلڈ کپ :8 مارچ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز میچ کا امکان

کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل)ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کوالیفائی کر چکی۔ گروپ اے میں امریکہ اور نمیبیا کیخلاف آرام دہ فتوحات کے بعد بھارت نے کولمبو میں روایتی حریف پاکستان کو بھی یکطرفہ مقابلے میں 61 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت نے ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے اعزاز کے دفاع کی جانب مضبوط قدم بڑھا دیئے جبکہ پاکستان کو ابھی اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے جدوجہد کرنا پڑے گی ۔

3 میچوں میں 2 کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ پاکستان اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے اور پوائنٹس کے اعتبار سے امریکہ کے برابر ہے جو دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عارضی ملازمین کی مستقلی ، حکومت آزادکشمیر نے بڑی خوشخبری سنادی

قومی ٹیم کو 18 فروری کو آر پریماداسا اسٹیڈیم میں نمیبیا کو شکست دینا لازمی ہے تاکہ سپر 8 مرحلے میں جگہ یقینی بنائی جا سکے۔

ٹورنامنٹ فارمیٹ کے مطابق چاروں گروپس سے 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔ 8 ٹیموں کو پھر 2 گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے جہاں ہر ٹیم اپنے گروپ میں راؤنڈ رابن کی بنیاد پر میچ کھیلتی ہے۔

دونوں گروپس کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں۔ٹورنامنٹ سے قبل آئی سی سی کی درجہ بندی کے مطابق سرفہرست 8 ٹیموں کو سپر 8 مرحلے کیلئے پہلے سے سیڈ کیا گیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

طے شدہ فارمیٹ کے تحت بھارت اور پاکستان کو سپر 8 میں الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے تاکہ ابتدائی مرحلے میں دوبارہ مقابلہ نہ ہو اور مسابقتی توازن برقرار رہے۔

اس لئے اب دونوں ٹیموں کی ممکنہ ٹکر صرف ناک آؤٹ مرحلے میں ہی ہو سکتی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر دونوں ٹیمیں سپر 8 سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیتی ہیں اور ایک اپنی گروپ میں پہلی جبکہ دوسری رنر اپ پوزیشن حاصل کرتی ہے تو سیمی فائنل میں آمنا سامنا ممکن ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ: اب تک کا بڑا اپ سیٹ،آسٹریلیاٹورنامنٹ سے باہر

دوسری صورت میں اگر دونوں اپنی اپنی گروپس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل جیت جائیں تو 8 مارچ کو ہونے والا فائنل ایک تاریخی اور سنسنی خیز پاک بھارت مقابلہ ثابت ہو سکتا ہے، جو عالمی سطح پر ریکارڈ ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کر سکتا ہے۔

Scroll to Top