کولمبو(کشمیر ڈیجیٹل) ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب تک کا بڑا اپ سیٹ۔ سری لنکا اور زمبابوے سے شکست کھانے والی آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
2021 کی عالمی چیمپئن کا سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کا انحصار زمبابوے کے بقیہ میچز میں شکست پر تھا تاہم پالیکیلے میں شیڈول آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور دونوں ٹیموں ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج ،کوہالہ انٹری پوائنٹ بند، ٹریفک بھی معطل
ایک پوائںٹ ملنے سے زمبابوے کی ٹیم 5 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کی ٹیموں کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو گیا۔
آسٹریلیا کے صرف دو پوائنٹس ہیں اور اس کا صرف ایک میچ باقی ہے، یوں اگر وہ میچ جیت بھی جائیں تب بھی صرف مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔
اس سے قبل چنئی کے چدمبرا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا دیا اور سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی چھٹی ٹیم بن گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سال 2026 کا پہلا سورج گرہن ’رنگ آف فائر‘ آج پاکستان میں نظر آئے گا؟
کینیڈا کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 174 رنز کا ہدف کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 15.1 اوورز میں حاصل کر کے گروپ میں تیسری جیت حاصل کی۔
زمبابوے نے دو میچ جیتے ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ آئرلینڈ بھی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔
تازہ ترین تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سال 2026 کا پہلا سورج گرہن ’رنگ آف فائر‘ آج پاکستان میں نظر آئے گا؟
پالی کیلے میں کھیلا جانے والے آئرلینڈ اور زمبابوے کے میچ میں بارش کے باعث ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا، زمبابوے نے 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی، کینگروز ٹیم تین میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔
آسٹریلیا کا صرف ایک مچی باقی ہے اگر کینگروز وہ میچ جیت بھی جائیں تب بھی صرف مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر پائیں گے۔




