ٹی 20ورلڈکپ ،آسٹریلیا کو شکست،سری لنکا نے سپر ایٹ مرحلہ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹی 20ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فتح کے ساتھ سری لنکا سوپر 8 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کر گیا۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پتھم نسانکا کی دھواں دار سینچری کی بدولت سری لنکا نے 182 رنز کا ہدف 18 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 61رنز سے شکست دے دی

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے ناٹ آؤٹ 100 رنز کی دھواں داری باری کھیل کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 51، کوشل پریرا 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پون رتنایکے 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوائنس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 181 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش 56 اور 54 رنز بالترتیب بنا کر نمایاں رہے۔

جوش انگلس 27، گلین میکسویل 22، ٹِم ڈیوڈ 6 ، مارکس اسٹوائنس 4، کوپر کونولی 3، کیمرون گرین 3، ایڈم زمپا 1 اور زیویئر بارٹلیٹ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

سری لنکا کی جانب سے دوشان ہیمانتھا نے 3، دشمانتھا چمیرا نے 2 جبکہ دونِتھ ویلالگے، کمنڈو مینڈس اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Scroll to Top