کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال حویلی میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں باہر نکل آئے جبکہ پیرا میڈیکل سٹاف نے علامتی طور پر دو گھنٹے کی ہڑتال کی۔
ہڑتال کے باعث او پی ڈی سروسز مکمل طور پر بند رہیں جبکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:معروف سکالر محمد علی مرزا پر مبینہ قاتلانہ حملہ، ملزم موقع پر گرفتار
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے اپنے سروس اسٹرکچر، مراعات، سیکیورٹی اور دیگر پیشہ ورانہ مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا۔ پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں دو گھنٹے تک فرائض سے احتجاجاً علیحدگی اختیار کی۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کو جزوی طور پر فعال رکھا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
دوسری جانب مریضوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کیا جائے تاکہ صحت کی سہولیات کی بحالی ممکن ہو سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کہوٹہ لاوارث شہر میں تبدیل ، صفائی کا نظام درہم برہم،ملازمین 10 ماہ کی تنخواہوں سے محروم
مقامی شہری حلقوں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت جیسے حساس شعبے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا فوری اور مستقل حل نکالا جانا چاہیے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی بنیادی سہولتوں سے محروم نہ ہونا پڑے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی آنکھ کی سینٹرل میکیولر تھکنس 350 پر پہنچ گئی، رپورٹ
یاد رہے کہ محکمہ ہیلتھ سٹاف نے 2021 نیں اپنا چارٹر اف ڈیمانڈ دیا تھا لیکن اس وقت تک کوئی بھی مطالبہ منظور نہ ہوا دوران ماہ ہیلتھ ملازمین مسلسل ہڑتال پر ہیں
ہڑتال کے باعث آزاد کشمیر میں عوام کو مشکلات درپیش ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر فی الفور ہیلتھ کے ملازمین کے معاملات حل کریں تاکہ کسی انسانی جان کا بروقت طبی امداد نہ ملنے سے ضیاع ہو۔




