مظفرآباد میں اوورسیز کشمیریز کنونشن کا آغاز، سرمایہ کاری اور ترقی پر زور

مظفرآباد میں حکومت آزادکشمیر کے زیر اہتمام اوورسیز کشمیریز کنونشن شروع ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے اوورسیز کشمیریوں کی شرکت دیکھنے میں آئی۔

کنونشن میں دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں نام پیدا کرنیوالے کشمیری شریک ہیں، جبکہ اس اہم تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور، اپوزیسن لیڈر، وفاقی وزیر امور کشمیر، حریت رہنما اور وزراء حکومت بھی شریک ہیں۔اوورسیز کنونشن میں پینل گروپ ڈسکشن و پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ حکومت آزادکشمیر کی جانب سے اوورسیز کنونشن کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوور سیز کشمیریوں کے مسائل حل کرنا ترجیح،سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرینگے،فیصل راٹھور

کنونشن میں ریاست کی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جبکہ اس کنونشن سے منسلک اقدامات میں اوورسیز کیلیے خصوصی علیحدہ عدالت کا قیام شامل ہے۔اوورسیز کے مسائل و شکایات کے حل کیلیے وزیراعظم آزادکشمیر ویب پورٹل کا قیام بھی شامل ہے، جبکہ سرمایہ کاری کیلیے ون ونڈو آپریشن کا قیام بھی اقدامات میں شامل کیا گیا ہے۔

اوورسیز کنونشن میں آرٹ اینڈ کلچر کے شو بھی حصہ ہیں، جبکہ پینل ڈسکشن کے بعد سفارشات کی روشنی میں جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔کنونشن میں آئی ٹی، ہائیڈل، سیاحت اور منرل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے پروپوزل موجود ہیں، جن پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی سٹیٹ سبجیکٹ :وزیراعظم فیصل راٹھور کا سرکاری ملازمین کی بھی انکوائری کا اعلان

دوسری جانب کنونشن میں وزیر حکومت سردار یاسر سلطان، ایم ایل اے عبد الماجد خان اور عاصم شریف بٹ کو اوورسیز کنونشن میں بیٹھنے کی جگہ نہ مل سکی، اور تینوں ایم ایل اے جگہ نہ ملنے پر ایونٹ میں شریک ہوئے بغیر واپس لوٹ گئے۔