سلمان آغا

کپتان سلمان علی آغا نے بھارت سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو ٹھہرا دیا

کولمبو: آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاور پلے میں وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بیٹرز صورتحال کے مطابق نہیں کھیل سکے۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کہا کہ رن چیز کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے کے باعث پریشر بڑھا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم 4 اسپنرز کے ساتھ گئے تھے، ان کا آج آف ڈے تھا،بیٹنگ میں بھی ہم اچھا آغاز نہ کر سکے۔ اگر پاور پلے میں 3،4 وکٹیں گر جائیں تو پھر مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہ اکہ دوسری اننگز میں پچ بہتر ہو گئی تھی لیکن ہم نے صورتحال کے مطابق بولنگ نہیں کی اور بیٹنگ میں بصحیح طرح کھیل نہیں سکے۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ بھارت جیسے روایتی حریف کے خلاف اعصاب شکن مقابلوں میں دباؤ سے نمٹنا ضروری ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ اب ٹیم کو بدھ کو نمیبیا کے خلاف ہونے اہم گروپ میچ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی تاکہ ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میچز میں جذبات ہمیشہ عروج پر ہوتے ہیں، ہمیں بس اس دباؤ کو سنبھالنا ہے۔ ہم نے ایسے کافی میچ کھیلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دے دی

چند دنوں میں ہمارا اگلا میچ ہے، ہمیں اسی کی طرف دیکھنا ہے۔ ہمیں وہ جیت کر کوالیفائی کرنا ہے، اس کے بعد نیا ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔

Scroll to Top