کھوئی رٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل)وزیر صحت آزاد کشمیر نثار انصر ابدالی کی ہدایات پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ میں معذور افراد کیلئے میڈیکل کیمپ لگایا گیاجس میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے معذور افراد کا معائنہ کیا اور135 افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ جاری کئے۔
وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا،انہوں نے معذور افراد سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تحائف بھی تقسیم کئے۔
ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھوئی رٹہ ڈاکٹر عاصم اکرم نے وزیر صحت عامہ کو معذور افراد کیلئے لگائے کیمپ سے متعلق بریفنگ دی اور ہسپتال کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیر صحت نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔
نثار انصر ابدالی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں معذور افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا اندازہ ہے
انہوں نے کہا ہ کیمپ میں معذور افراد کو طبی معائنہ کے بعد موقع پر معذوری سرٹیفیکیٹ مل رہے، معذور افراد کو بہترین سولیات فراہم کرتے ہوئے ان کا طبی معائنہ کیا گیا اور135 افرادکو معذوری سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر حکومت 9ارب روپے کی لاگت سے سوشل ویلفیئر پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں معذور افراد، بیوائوں، طلاق یافتہ خواتین اور نادار افراد کی مالی مدد کی جائے گی، ابتدائی سروے میں کافی لوگ رہ گئے، اب وزیر صحت نے آبائی حلقہ کے لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے میڈیکل کیمپ لگو اکر معذوری سرٹیفکیٹ جاری کروائے ہیں۔
آزادکشمیر بھر سے لوگوں کی پروگرام میں نظرانداز کرنے کی شکایات درج کرائی ہیں ، اب اس حوالے سے حکومت کی طرف سے کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا باقی علاقوں میں بھی کیمپ لگا کر معذوری سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وادی لیپا، پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ قائم، فری چیک اپ ، ادویات تقسیم




