سینٹرل بار ایسوسی ایشن الیکشن،صیغم افتخار کانٹے دار مقابلے کے بعد صدر منتخب

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سنٹرل بار ایسوسی ایشن مظفرآباد کے انتخابات کا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ۔ سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد صدارتی نشست پر راجہ ضیغم افتخار 480 ووٹ لے کر نئے صدر منتخب ہو گئے،

جبکہ ان کے مدِ مقابل چوہدری فیصل 408 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔انتخابی عمل کے دوران وکلا برادری کی بڑی تعداد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوورسیز کنونشن: حکومت کا دارالحکومت مظفرآباد میں بروز پیر عام تعطیل کا اعلان

پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شروع ہوا اور بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے اختتام پذیر ہوا، جس پر الیکشن کمیٹی کو سراہا جا رہا ہے۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر بھی کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خضدار سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.4 ریکارڈ

مرتضیٰ میر 533 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سید نوار حیدر 349 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں کی جانب سے عدالتی احاطے میں جشن کا سماں رہا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی جاتی رہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:اپرچھتر گیزر دھماکہ،مکان کی کھڑکیاں ،دروازے ٹوٹ گئے

جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر فیصل ملک نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور 755 ووٹ لے کر منتخب قرار پائے، جبکہ ان کے مدِ مقابل شفقت شاہ 155 ووٹ حاصل کر سکے۔

نومنتخب صدر راجہ ضیغم افتخار نے کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وکلا کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور بار اور بینچ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے وکلا کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ وقار کے تحفظ اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات قرار دیا

Scroll to Top