نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)نیلم ویلی کی یونین کونسل کنڈل شاہی کی وارڈ اسلام پورہ میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا، مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گر گئی ۔۔
ذرائع کے مطابق پیرزادہ الیاس سابق امیدوار لوکل کونسلر بانی کارکن مسلم لیگ ن نظام الدین پیرذاد بمعہ برادری ،حسرت عباسی بمعہ برادری صیارف عباسی، غلام محی الدین بمعہ برادری ،بھٹی برادری سے محمد صدیق عرف بابو استاد و دیگر برادریوں نے اپنی جماعتوں کو خیرآباد کہہ دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ : ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں:بھارتی ٹیم کپتان
تمام برادریوں نے حلقہ کنڈل شاہی کے ابھرتے ہوئے نوجوان سیاستدان اور امیدوار اسمبلی حلقہ لوئر نیلم سید ثقلین فدا کاظمی ایڈووکیٹ کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بیٹوں قاسم،سلیمان سے بات کروادی،جیل حکام کی تصدیق
امیدوار اسمبلی سید ثقلین فدا کاظمی ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ یہاں یہ پہلا قدم ہے۔ آئندہ دنوں میں بڑے شمولیت پروگرام کریں گے، امیدوار اسمبلی مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جعلی سٹیٹ سبجیکٹ :وزیراعظم فیصل راٹھور کا سرکاری ملازمین کی بھی انکوائری کا اعلان
امیدوار اسمبلی سید ثقلین فدا کاظمی ایڈووکیٹ نے شمولیت پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ آئندہ ہفتے سے یونین کونسل بانڈی اشکوٹ سے ایک بڑے شمولیتی پروگرام سے الیکشن 2026 کمپین کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا ۔




