اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بانی پی ٹی عمران خان کے کیسز سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقررکردیئے گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم اور صدر ہاؤس اسلام آباد کشمیری عوام کے ضمیر کی منڈیاں نہ لگائیں، سراج الحق
عمران خان کے 6 کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کئے گئے ، شاہ محمود قریشی کا بھی ایک کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : زمبابوے نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دیدی
جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا ۔
کیسز 18 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کئے گئے ہیں ، توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطلی کی بجائے سزا معطل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کابینہ اجلاس،سابق وزیر عاصم شریف بٹ کیخلاف کارروائی کی منظوری
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل، بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل ، سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔
9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکار کی اپیل، ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیںمحمود خان اچکزئی کا عشائیہ، مولانا فضل الرحمن نے علی امین گنڈا پور کو گلے لگالیا
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان کیسز پر 9 فروری کو تین رکنی بینچ بنانے کی ہدایت کی تھی۔




