ریونیوایمپلائز آرگنائزیشن کا اسسٹنٹ کمشنر عباسپور کی برطرفی کا مطالبہ

راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن راولاکوٹ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سب ڈویژن عباسپور میں اسسٹنٹ کمشنر عباسپور کی جانب سے ڈرائیور پر کئے جانیوالےقاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اجلاس میں مظلوم ڈرائیور پر کیئے جانیوالے قاتلانہ حملہ کی نسبت اسسٹنٹ کمشنر عباسپور کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج اور اسٹنٹ کمشنر عباسپور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: شادی تقریب میں سونے کے بسکٹوں کی تقسیم، ویڈیو وائرل

اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر عباسپور کو فوری طور پر عہدہ سے برطرف کرتے ہوئے تادیبی کارروائی کی جائے ۔

اجلاس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرتشدد کارروائی میں ملوث مذکورہ آفیسر کو آئندہ کسی بھی انتظامی عہدہ پر تعینات نہ کیا جائے ۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ریونیو ایمپلائز کا کوئی بھی اہلکار اسسٹنٹ کمشنر شہزاد نسیم عباسی کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کابینہ اجلاس،سابق وزیر عاصم شریف بٹ کیخلاف کارروائی کی منظوری

اگر مورخہ 13 فروری 2026 تک درج بالا مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو مورخہ 14 فروری 2026 سے ریونیو ایمپلائز آرگنا ئزیشن کی جانب سے دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن آزاد کشمیر جملہ ریونیو منسٹریل سٹاف آزاد کشمیر رجسٹر ڈ نمائندہ تنظیم جو بلا تفریق ریونیو ایمپلائز کی فلاح و بہبود کے لیے عرصہ دراز سے کوشاں ہے۔

ریونیو ایمپلائز کی اس نمائندہ عظیم نے ہمیشہ اپنے فورم سے مثبت رد عمل دیا ہے اور منسٹریل سٹاف نے بھی کار سرکار کی بجا آوری میں بھی بھی لیت ولعل سے کام نہ لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سندھ ،بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت6.5ریکارڈ

جیسا کہ آپ کے نوٹس میں بذریعہ سوشل میڈیا آپ کا ہو گا کہ اسٹنٹ کمشنر عباس پور کی جانب سے اپنے ہمراہ تعینات ڈرائیور کی نہ صرف گالم گلوچ کے ذریعہ عزت نفس مجروح کی گئی بلکہ مذکورہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

اس طرح کا عمل قطعاً قابل قبول نہیں۔ کسی بھی غلطی کی صورت میں ملازم سرکار کے مواخذہ کیلئے ایک قانونی طریق کار موجود ہے جس میں متذکرہ بالا دونوں حرکات تو کسی صورت نہیں آتیں۔

آفیسر مذکور کی اس حرکت سے جملہ ریونیو ایمپلائز شدید اضطراب کا شکار ہیں۔ تنظیم مطالبہ کرتی ہے کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کراتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے ۔ بصورت دیگر جملہ ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

Scroll to Top