نیلم ویلی: برقی آلات فروخت کرنے پر پابندی عائد

نیلم (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم چوہدری اقبال حسن کی ہدایت کے مطابق ہائی ولٹیج برقی آلات کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق ضلع بھر کے اکثر بازاروں میں 3000 واٹ تا 6000 واٹ کے الیکٹرک ایلمنٹس، ہیٹر راڈز اور دیگر ہائی پاور برقی آلات تیار کر کے عوام کو فروخت کیے جا رہے ہیں جنہیں گھریلو استعمال میں لایا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پـڑھیں:آزادکشمیر کابینہ اجلاس،سابق وزیر عاصم شریف بٹ کیخلاف کارروائی کی منظوری

ان آلات کے استعمال سے بجلی کے وولٹیج میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے جس کے باعث عمومی صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صورتحال کے تدارک کیلئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع نیلم نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید یہ بھی پـڑھیں:جے یوآئی رہنما عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

حکم نامے کے مطابق کوئی بھی شخص بازاروں میں 3000 واٹ تا 6000 واٹ کے الیکٹرک ایلمنٹس، ہیٹر راڈز یا اس نوعیت کے دیگر برقی آلات فروخت نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی کو اس عمل میں معاونت یا ترغیب دے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگی رہنما ثمر سراج چوہدری سمیت درجنوں افراد پیپلزپارٹی میں شامل

حکم عدولی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پـڑھیں:محمود خان اچکزئی کا عشائیہ، مولانا فضل الرحمن نے علی امین گنڈا پور کو گلے لگالیا

حکم نامے کی تشہیر بذریعہ منادی مقامی پولیس کے ذریعے کی جائے گی جبکہ سرکاری جریدہ میں بھی اس کی اشاعت عمل میں لائی جائے ۔

Scroll to Top