مسلم لیگی رہنما ثمر سراج چوہدری سمیت درجنوں افراد پیپلزپارٹی میں شامل

اشکوٹ گہل(کشمیر ڈیجیٹل)وزیر قانون وسینئر موسٹ وزیر حکومت میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کا دورہ حلقہ انتخاب یونین کونسل اشکوٹ گہل سے سابق أزاد امیدوار اسمبلی ثمر سراج چوہدری مسلم لیگ ن چھوڑ کر ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی کا عشائیہ، مولانا فضل الرحمن نے علی امین گنڈا پور کو گلے لگالیا

ذرائع کے مطابق وزیرقانون میاں عبدالوحید کا اپنے حلقے میں تگڑا وار، تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں نے بھی پارٹی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائےگا، محسن نقوی

پیپلزپارٹی میں شامل ہونیوالوں میں بشیر، چوہدری صدیق، چوہدری الطاف، چوہدری ندیم، چوہدری عبدالحمید،چوہدری حاکم دین چوہدری منیر، چوہدری ظہیر،چوہدری عارف،چوہدری سلام دین،چوہدری فرید، چوہدری ستار محمد،چوہدری جمیل۔چوہدری انیس ،یپیرزادہ سعید، چوہدری فاروق، چوہدری ظفر، چوہدری ادریس، چوہدری ثاقب، چوہدری تصویر، چوہدری خالدشامل

مزید یہ بھی پڑھیں:افواجِ پاکستان نے ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا : اوورسیز کمشنر اظہر اقبال بڑالوی

وزیرقانون میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہا اور گلے میں ہار پہنائے ۔ وزیرقانون کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےہر موقع پر غریب عوام کے حقوق کیلئے جنگ لڑی ۔

میاں عبدالوحید کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیت کر پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی ۔ عوامی مسائل کا حل پارٹی کی اولین ترجیح ہے ۔ عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور کارکنوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔

دوسری جانب پارٹی عہدیداروں نے نئے شامل ہونیوالوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وسیم حیات کاظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں نئے شامل ہونے والے تمام احباب کو دل کی عمیق گہرائیوں سے ویلکم کرتے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی دونوں حلقوں سے بھاری مارجن سے کامیاب ہوگی

Scroll to Top