جے یوآئی رہنما عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) مرکزی رہنما جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری اچانک دل کے عارضے کا شکار ہوئے جس کے بعد فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد فراہم کی گئی

مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت کے بارے میں جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنماؤں نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:محمود خان اچکزئی کا عشائیہ، مولانا فضل الرحمن نے علی امین گنڈا پور کو گلے لگالیا

اسپتال ذرائع کے مطابق ان کا علاج جاری ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

اس موقع پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، رہنما کامران مرتضیٰ اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے اسپتال پہنچ کر مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری کی طبیعت میں فی الحال استحکام ہے، لیکن ڈاکٹروں نے مکمل آرام اور ہنگامی طبی نگرانی کی ہدایت دی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20 کرکٹ میں کوئی ٹیم ٹورنامنٹ کی فیورٹ نہیں ہو سکتی :روہت شرما

پارٹی کارکنان اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت کیلئے دعا کریں اور اسپتال کے اردگرد غیر ضروری ہجوم سے گریز کریں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر : ہیلتھ ایمپلائز فیڈریشن کا احتجاج دوسرے روز داخل

ذہن نشین رہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری جماعت کے اہم رہنما ہیں اور ان کی صحت کی صورتحال پارٹی کے سینٹرل ورک میں بھی اثر ڈال سکتی ہے، اس لیے پارٹی قیادت ان کی بحالی اور جلد صحتیابی کیلئے تمام انتظامات کر رہی ہے۔

Scroll to Top