اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل میچ براہ راست دیکھنے کے خواہشمند افراد کو ایئرٹکٹ خریدنے کیلئے500 گنا زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اس بار شاید کچھ ایسا ہونے جارہا ہے جو اس سے قبل کم ہی دیکھنے میں آیا ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات: ابتدائی نتائج میں بی این پی سب سے آگے، 65 نشستوں پر برتری
روایتی حریفوں کے درمیان میچ کی وجہ سے سری لنکا کے شہر کولمبو جانے والی ایئرلائنز کی ٹکٹ کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔
بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت میں سات ہزار سے لے کر پچیس ہزار بھارتی روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پہلے جو ٹکٹ 7 ہزار میں دستیاب تھی اب اس کی قیمت 500 گنا زیادہ یعنی 42 ہزار روپے وصول کی جارہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ کمشنر عباسپور شہزاد نسیم عباسی کا ڈرائیور پر تشدد ، ہسپتال منتقل
اتوار کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں 15 فروری کو ہونے والے مقابلے کی تاریخ قریب آتے ہی بھارت سے کولمبو کیلئے پرواز کے کرایوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
بھارتی شائقین میچ دیکھنے کے لیے ملک بھر سے کولمبو پہنچ رہے ہیں جس کے نتیجے میں دہلی سے کولمبو اور ممبئی سے کولمبو کی پروازوں کے کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:17 فروری سے ملک میں نیاسپیل داخل،ہلکی بارش کا امکان،محکمہ موسمیات
چنئی سے سری لنکا، صرف ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے جبکہ یہاں سے یومیہ کولمبو کےلیے 16 پروازیں چلتی ہیں جس کے کرائے عام طور پر کم ہوتے ہیں، تاہم کولمبو کی پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے رش کی وجہ سے کئی گنا قیمت وصول کی جارہی ہے۔
ایئر ٹکٹ جو پہلے 7 ہزار روپے کے تھے وہ 42 ہزارت تک میں فروخت ہورہے ہیں، جمعہ 13 فروری کے لیے چنئی سے انڈیگو کے باقاعدہ اکانومی کرایے 7,127 سے بڑھ کر 22 ہزار اور 25 ہزار تک پہنچ چکے ہیں۔
دسری طرف سری لنکن ایئر لائنز کیلئے یہی قیمت 42,231 روپے پر پہنچ چکی ہے، 14 فروری کے لیے انڈیگو کا کرایہ 20,708 سے بڑھ کر 25,207 ہو گیا ہے جبکہ سری لنکن ایئرلائنز کا کرایہ بڑھ کر 35,217 کی رینج میں ہے۔
اگر میچ والے دن یعنی 15 فروری کی بات کی جائے تو اس دن انڈیگو پر ٹکٹوں کی قیمتیں 18,283 سے 19,464 تک ہیں جب کہ سری لنکن ایئر لائنز میں یہ 28,660 سے 42,231 تک ہیں۔




