اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا ڈپٹی سپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض احمد گجر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں، مشاورت مکمل کرلی گئی
اس حوالے سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسٹار اسکائی طیارہ سمندر میں گر گیا،مسافرمعجزانہ طور پر بچ گئے
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر ہماری جماعت سے ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیںمظفرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کی بڑی کارروائی، 3 ورکشاپس ایک دکان سیل
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض احمد کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل ہیں جلد ہی تحریک لائی جائے گی ۔
یاد رہے کہ کئی دنوں سے باز گشت چل رہی تھی کہ ڈپٹی سپیکر آزادکشمیر چوہددری ریاض احمد گجر کو تبدیل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ اس حوالے سے نئے ڈپٹی سپیکر کیلئے پروفیسر تقدیس گیلانی کا نام سامنے آرہا ہے




