لندن(کشمیر ڈیجیٹل) برطانیہ میں شدید موسلا دھار بارش کے باعث تقریباً 100 سے زائد علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک بارش جاری رہ سکتی ہے، جس سے ندی نالوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ضروری اشیاء کا انتظام کریں، ڈرائیونگ میں احتیاط برتیں اور اگر ضرورت پڑے تو محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
مقامی انتظامیہ نے بھی سیلابی وارننگز جاری کر دی ہیں۔علاقائی انتظامیہ کے مطابق شہری بارش اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے متعلق اپ ڈیٹس کیلئے مقامی خبروں اور حکومتی اطلاعات پر نظر رکھیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسٹار اسکائی طیارہ سمندر میں گر گیا،مسافرمعجزانہ طور پر بچ گئے
برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث ملک کے تقریباً 100 علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
برطانیہ میں مسلسل موسلا دھار بارش کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی (NEA) نے 98 سیلاب وارننگز اور 158 فلڈ الرٹس جاری کردیئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق آرمی چیف جنرل ر قمرجاوید باجوہ گر کر زخمی ، ہسپتال داخل
حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 300 گھر متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں بھی سیلاب کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں ندی نالوں کے کنارے پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔۔
جس کے پیشِ نظر مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔سیلاب کے باعث ٹرانسپورٹ کے نظام پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے اور متعدد سڑکیں اور پل بند کیے جا سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 نیلامی:کون سب سے مہنگا اورکون سستا،کونسا کھلاڑی جو بک نہ سکا؟
نیشنل انوائرمنٹ ایجنسی نے عوام سے کہا ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خطرے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں۔




