اسٹار اسکائی طیارہ سمندر میں گر گیا،مسافرمعجزانہ طور پر بچ گئے

موغادیشو(کشمیر ڈیجیٹل) صومالیہ کی اسٹار اسکائی ایئرلائن کے ایک مسافر طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں جاگرا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کی اسٹار اسکائی ایئرلائن کے ایک مسافر طیارے نے تکنیکی خرابی کے باوجود دارالحکومت موغادیشو کے اڈن ایڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کی بڑی کارروائی، 3 ورکشاپس ایک دکان سیل

تاہم طیارہ رن وے سے ہٹ کر سمندر میں جا گرا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔

ایئرلائن حکام کے مطابق پائلٹ نے فوری فیصلہ سازی اور اپنی مہارت سے مسافروں کی جانیں بچائیں۔

صومالیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ طیارے نے موغادیشو سے روانگی کے چند لمحوں بعد تکنیکی مسئلے کی اطلاع دی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 نیلامی:کون سب سے مہنگا اورکون سستا،کونسا کھلاڑی جو بک نہ سکا؟

عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے کے ایک پروں کا ٹوٹنا اور مسافروں کا پانی میں چھلانگ لگانا بھی دیکھا گیا۔

جہاں مقامی لوگ جاسیرا بیچ پر موجود تھے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام افراد کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ ابتدائی طور پر اڈن ایڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں۔

Scroll to Top